تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3994 پوائنٹس بڑھ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1222 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 69 ہزار 240 کی حد پر پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3994 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1454 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔