کرکٹ
خلاصہ
- بلوم فاؤنٹین (دنیا نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کامیابی کے عزم کا اظہار کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر بلوم فاؤنٹین کے شیورولیٹ پارک میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ماہرین کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جبکہ ٹیسٹ سیریز فاتح ٹیم پروٹیز کے کپتان اے بی ڈویلئیرز بھی پہلے میچ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے سیریز میں بھی بائولرز کے ساتھ بیٹسمینوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کا آخری موقع قرار دیا ہے جو تین مہینوں کے بعد انگلینڈ کے دیس میں کھیلی جائے گی۔