قومی ٹیم پریزیڈنٹ الیون سے بھی دوستانہ میچ ہار گئی

Published On 21 Aug 2014 12:31 PM 

میزبان ٹیم نے 325 رنز بنائے ،خراب روشنی پر ڈک ورتھ لوئس قوانین کے تحت پاکستان میچ ہار گیا

کولمبو (دنیا نیوز ) سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم میزبان پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں بھی شکست کھا بیٹھی ،گرین شرٹس کا اگلا امتحان سری لنکا سے ون ڈے سیریز میں ہو گا ۔ کولمبو میں ہونیوالے پریکٹس میچ میں میزبان سائیڈ نے سات وکٹوں پر 325 رنز بنائے ، جواب میں پاکستانی ٹیم نے 46 اعشاریہ دو اوورز میں 290 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا ۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت ہوا، جس میں ایس ایل بی پی الیون کو تیرہ رنز سے فتح حاصل ہوئی ،محمد حفیظ آل راؤنڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے 4 وکٹوں کے ساتھ 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا ۔