اسلام آباد :(دنیا نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی سوشل میڈیا مہم کی تردید کردی۔
ہائیکورٹ کے اعلامہ کے مطابق جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا اس وقت کے چیف جسٹس کو علم تھا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جسٹس بابر ستار کے جج بننے کے بعد ان کے بچوں نے پاکستانی سکونت اختیار کی،2005 میں جسٹس بابر ستار امریکی نوکری چھوڑ کر آگئے اور تب سے پاکستان میں کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے جسٹس بابر ستار نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور پھر ہارورڈ لاء سکول سے گریجویشن کی، انہوں نے امریکی لاء فرم کے ساتھ بطور وکیل کام کیا۔