لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے سکرین شاٹ کو ’جعلی‘ قرار دے دیا۔
نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ میں نے ٹرولنگ کرنے پر کوئی ایسا بیان یا ردعمل نہیں دیا کیونکہ میری ایسی پرورش نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ 22 اپریل کو سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا تھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟
سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے لکھا تھا کہ "میں معذرت ہی کروں گی"۔
نازش جہانگیر کی انسٹا گرام سٹوری کا یہ سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل تھا جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے تھے۔
اسی دوان ان کا ایک اور سکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ"اگر کسی کو ان کی بات بری لگی ہے تو وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں"۔
اس سکرین شاٹ پر نازش جہانگیر نے کہا کہ ان کے نام سے یہ جعلی سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔
اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے لوگ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بابر اعظم کو بھی بدنام کر رہے ہیں۔