ناردرن نے ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست دیدی

Last Updated On 17 February,2020 07:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی چیمپئن ناردرن نے ایم سی سی کو 9 رنز سے شکست دیدی ہے۔ ناردرن کی طرف سے علی عمران نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایم سی سی کے کپتان سنگا کارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر عمران علی اور ذیشان ملک نے ناردرن کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مستحکم اوپننگ شراکت کے باعث ناردرن کے دیگر بلے بازوں کو رنز بنانے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

حریف ٹیم کو مقررہ بیس اوورز میں 153 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہے۔ علی عمران نے 43 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ سرمد بھٹی 25 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے ایم سی سی کی جانب سے روی بوپارہ نے تین جبکہ رولوٹ اور عمران قیوم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم نے ہدف کے تعاقب کی بھرپور کوشش کی تاہم بلے بازوں کی جانب سے طویل شراکت نہ لگنے کے باعث وہ میچ میں کامیابی حاصل نہ کر سکی، ایم سی سی کی ٹیم مقررہ اوورز میں مطلوبہ ہدف سے نو رنز کم سکور کر پائی۔

سمت پٹیل کی جانب سے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی ایم سی سی کو فتح دلانے میں ناکام رہی۔ ایم سی سی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بنا سکی۔ منیر ریاض اور مبصر خان نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم 19 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ایچسین کالج لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
 

Advertisement