ڈیرن سیمی کا جشن آزادی پر پاکستانی قوم کے نام مبارک باد کا پیغام

Published On 14 August,2020 01:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے 74 ویں جشن آزادی پر پاکستانی قوم کے نام مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانیوں کے پسندیدہ ملی نغمے ‘دل دل پاکستان جان جان پاکستان ‘ کے بول لکھے اور پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک کہا۔

ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی ٹیم کی بھی قیادت کرتے رہے ہیں، ٹیم کے اونر جاوید آفریدی کو بھی انہوں نے مبارکباد کا پیغام دیا۔ ڈیرن سیمی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا جاوید آفریدی کو اپنے سایہ رحمت میں رکھے۔

Advertisement