محمد حفیظ کے سرفراز احمد کو اشارے سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 23 February,2021 04:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بیٹنگ پروفیسر محمد حفیظ کی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فاتحانہ اننگز کے بعد کپتان سرفراز احمد کو اشارے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، ٹاپ ٹرینڈ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی گیم کا کھیلاڑی ہو، تنقید کا جواب پرفارمنس سے دیتا ہے، محمد حفیظ نے بھی ایسا ہی کیا، پروٹیز کے خلاف سیریز میں ڈراپ کا غصہ پروفیسر نے پی ایس ایل میں نکال دیا، پشاور زلمی کےبعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فاتحانہ اننگز کھیلی۔

73 رنز کی ناقابل شکست اننگز پر کپتان سرفراز احمد سے دلچسپ مکالمے اور متنازع ایکشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ٹاپ ٹرینڈ میچ کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین اور آل راؤنڈر کا ایک دوسرے کو پہلے آپ، پہلے آپ کی دعوت پر دلچسپ تبصرے کرتے رہے۔

دونوں کرکٹرز کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ محمد رضوان کی بہترین پرفارمنسز اور اس پر انہیں نمبر ون قرار دینے پر ہوا تھا۔

Advertisement