پی ایس ایل 2021ء کے ملتوی ہونے والے بقیہ میچز مئی میں کرانے پر غور

Published On 05 March,2021 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، کرکٹ بورڈ نے ملتوی ہونے والی لیگ مئی میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ملتوی ہونے بقیہ میچز میچز کا انعقاد کب ہوگا؟ پی سی بی، فرنچائز مالکان اور سٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت جاری ہے، رواں برس پی ایس ایل مکمل کرانا بورڈ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ء کا ایونٹ اگر مکمل نہیں ہوتا تو لیگ میں فرنچائز مالکان کو بڑا نقصان ہو گا، جس کے باعث فرنچائزز کے مالکان نے لیگ مکمل کرنے کیلئے بورڈ پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2021ء میں مصروف شیڈول بورڈ کیلئے پی ایس ایل کے ملتوی ہونے والے میچز کی ونڈو نکالنا مشکل ہو گیا، مئی میں ملتوی لیگ کرانے پر غورکیا جانے لگا ہے۔ مئی میں آئی پی ایل کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا مشکل ہوگا۔۔

ذرائع کے مطابق نومبر اور دسمبر میں بھی کچھ دن مل سکتے ہیں بورڈ نے بھاگ دوڑ شروع کر دی، رواں برس پاکستان نے جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز کھیلنی ہے۔ انگلینڈ کا ممکنہ دورہ بھی شیڈول ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہو گا۔ گرین کیپس کا ویسٹ انڈیز کا دورہ،انگلیند سے بھی سیریز دسمبر میں شیڈول ہے۔
 

Advertisement