پاکستان کیخلاف سیریز میں سینئر کھلاڑی شامل نہ کیے جانے پر ڈیل سٹین بورڈ پر برس پڑے

Published On 18 March,2021 09:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کےخلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی بی ٹیم کا اعلان کیے جانے پر سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ڈیل سٹین نے پروٹیز ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں ہر طنز کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اپنے کھلاڑیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے ہمارے بڑے نامور کھلاڑی کیوں پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی نہیں کھیل رہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے سینئر کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل نہیں۔
 

Advertisement