کورونا: قومی کرکٹرز کی بھی عوام سے احتیاط کرنیکی اپیل

Published On 20 March,2021 09:18 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹرز نے ملک میں جاری کورونا وائرس کی تیسری لہر سے خبردار کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے ، حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے متعلق احتیاط کی تلقین کی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق پاکستانی سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، عوامی مقامات پر نہ جائیں، ماسک کا ہر صورت استعمال کریں۔

محمد حفیظ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کو اپنائیں، خود کو اور اپنے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچائیں۔

دوسری جانب شاداب خان، حارث رؤف اور امام الحق کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس ایس اوپیز کا خیال رکھیں، فیملی سمیت خود کو کورونا وائرس سے بچائیں اور درخواست ہے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
 

Advertisement