قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: شاہد آفریدی

قومی شناخت کیلئے اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ایک ایسے نظریے کی یاد کا دن ہے کہ جسکے باعث ہمارے آباؤ اجداد اور بہادر سپاہیوں کو علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔ ہمیں بحیثیت قوم اللّٰہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ اس نے ہمیں ایک خوبصورت سرزمین اور قومی شناخت بخشی۔ پاکستان زندہ باد!