لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو لکھی گئی ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد 20 مارچ کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس کے ردعمل میں کیون پیٹرسن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نریندرا مودی کی عمران خان کو لکھی گئی ٹوئٹ سے مجھے خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے میدان میں اور باہر اکٹھے ہونے کے خواب کو تعبیر مل سکے گی۔ اس سال نے ہمیں دکھا دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت،مودی،پکسے سمیت سفیروں کا نیک تمناؤں کا اظہار
سابق انگلش بیٹسمین نے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات آگے بڑھنے کی امید بھی ظاہر کی۔
This tweet by @narendramodi to @ImranKhanPTI made me smile!
— Kevin Pietersen (@KP24) March 24, 2021
It would be a dream come true, to see India & Pak reunited and engaging both on & off the field!
We all need each other & this year has shown us that!
Let’s all hope a healthy friendship is on its way!
https://t.co/jECZLQCDlI
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے لئے ٹوئٹر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ یوم پاکستان کے موقع پر بھی نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا۔
یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے نام بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے خط میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں، اس کے لئے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی اور دہشت گردی سے پاک اعتماد سازی کی فضا ضروری ہے۔