بھارتی بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور یوسف پٹھان بھی کورونا کا شکار

بھارتی بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر اور یوسف پٹھان بھی کورونا کا شکار

بھارتی میڈیا کے مطابق کووڈ کی تیسری لہر نے بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو بھی اپنی لپیٹ لے لیا ہے ، سابق کپتان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی معمولی علامات پر ٹیسٹ کرایا، جو مثبت آ گیا۔ اس پر انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا، جبکہ گھر میں موجود تمام افراد کے بھی ٹیسٹ لیے گئے جو منفی آئے ہیں۔ 

دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے لکھا کہ جن لوگوں کی میرے ساتھ ملاقات ہوئی ہے ان سے گزارش ہے کہ اپنے ٹیسٹ کروا لیں۔