کورونا وائرس کے باعث رمضان میں کرکٹ میلہ خطرے میں پڑ گیا

Published On 09 April,2021 02:05 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے باعث رواں رمضان میں کرکٹ میلہ بھی خطرے میں پڑ گیا، پی سی بی کی سخت شرائط کے باعث آرگنائزرز عدم دلچسپی لے رہے ہیں۔

شہر کراچی میں اس بار رمضان کرکٹ فیسٹیول خطرے سے دوچار ہو گیا، تاحال کسی نے ایونٹ کے انعقاد کے لیے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کے لئے سخت شرائط رکھی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں رکھنا ہوگا، متعلقہ صوبائی حکومت سے تحریری اجازت آرگنائزر کو حاصل کر کے پی سی بی میں جمع کرانا ہوگا۔ ٹیلی کاسٹ ٹورنامنٹ کی فیس 15لاکھ جبکہ نان ٹیلی کاسٹ ایونٹ کی فیس 5لاکھ روپے رکھی گئی ہے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے نام بھی پی سی بی میں جمع کرانا ہونگے۔
 

Advertisement