لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ اپنی جائے پیدائش والے ملک پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ برس کی عمر میں عثمان خواجہ کی فیملی اسلام آباد سے آسٹریلیا منتقل ہو گئی تھی۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے باقی میچز کیلئے ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوا، آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر پی ایس ایل سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں، عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ اپنے پیدائش والے ملک پاکستان میں کھیلنے کا شدت سے منتظر ہوں ، میں جس ٹیم میں شامل ہوا ہوں وہ ٹیم اُسی شہر کی نمائندگی کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئے،
انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں اپنے گھر بھی جانا چاہوں گا جہاں سے میں نے اور میری فیملی نے شروعات کی، مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔
Pretty excited to be joining @isbunited. I have played everywhere in the sub continent except where I was actually born. So for me this means a little bit more. Can t wait. #UnitedWeWin
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) April 28, 2021
آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں ملا، بھارت سری لنکا اور بنگلا دیش میں کھیل چکا ہوں لیکن پاکستان، جہاں میں پیدا ہوا وہاں نہیں کھیل سکا تھا، اب مجھے پاکستان میں کھیلنا بہت اچھا لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے سخت محنت کی گئی ہے تاکہ لوگ آئیں اور کھیلیں، انگلینڈ کی ٹیم پاکستان جا رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کا بھی پاکستان میں کھیلنا مجھے اچھا لگے گا۔