تازہ ترین
  • بریکنگ :- جمعہ اورہفتہ کو 6سےشام 6 بجےتک کاروباری مراکزکھلیں گے،ناصرشاہ
  • بریکنگ :- دکاندارایس اوپیزکیساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے،ناصرشاہ
  • بریکنگ :- کراچی:اتوارسےکاروباری سرگرمیوں پرپابندی ہوگی،وزیراطلاعات سندھ

کینڈی ٹیسٹ: سری لنکا نے بنگلادیش کو 209 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

Published On 03 May,2021 11:42 am

کینڈی: (دنیا نیوز) کینڈی ٹیسٹ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 209 رنز سے ہرا کر سیریز ایک صفر سے اپنے نام کر لی۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز 437 رنز کے سری لنکن ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان بنگلادیشی ٹیم 227 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آئی لینڈرز نے پہلی اننگز چار سو تیرانوے رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر جبکہ دوسری اننگز ایک سو چورانوے رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

پراوین جایاوکرما بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے، دوسو نو رنز کی بڑی جیت سے سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز 0-1 سے جیت لی۔