لاہور: (ویب ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کو ملنے والے اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور شاہد آفریدی کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی اعزازی ممبر شپ سے نوازا گیا، جس پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر باقاعدہ شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے ’رومن اردو‘ میں پیغام لکھا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو ملنے والی ممبرشپ کو شاندار خبر قرار دیا اور لکھا کہ آفریدی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ ملنے پر بہت مبارک، کوئی شک نہیں کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔
Shandaar news. Bohat mubarak @SAfridiOfficial on receiving @MCCOfficial lifetime membership. Koi shaq nai kay cricket hamaray khoon mein hey #UKPakDosti https://t.co/VgrcK8sr0i
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) May 5, 2021
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے پیغام کے ساتھ پاک برطانیہ دوستی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
اس ٹویٹ پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرسچن ٹرنر کا شکریہ ادا کیا۔
Bohat shukriya! Thank you for your kind words, and I’m very humbled https://t.co/kTKyEirHPg
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 5, 2021
واضح رہے کہ 4 مئی کو سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ایم سی سی کی لائف ٹائم اعزازی ممبر شپ حاصل کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔