کراچی: (دنیا نیوز) فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان سے ساڑھے 17 لاکھ روپے دھوکے سے لوٹ لیے گئے۔
فضل سبحان کا کہنا ہےکہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہوئی توانہوں نے مجبوراً سوزوکی چلانا شروع کر دی، اس دوران لاہور سے تعلق رکھنے والے ایجنٹ خالد ہارون نے آئرلینڈ کرکٹ سے 2 سال کا کنٹریکٹ دلوانے کا خواب دکھایا جس کے لیے انہوں نے زمین اور زیوربیچ کر قرض لیا اور رقم ایجنٹ کو دی۔
فضل سبحان کے مطابق ایجنٹ نے بینک اکاؤنٹس اور آن لائن رقم لی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ بہترمستقبل کا سوچا اور گھر کے زیور بھی فروخت کردئیے اور دوستوں سے قرضہ بھی لیا، فضل سبحان نے اعلی حکام مدد کی اپیل بھی کی ہے.
فضل سبحان اے ٹیم اور انڈر 19 میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔