کشمیر پریمئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کهلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی

Published On 18 June,2021 09:18 pm

میر پور، آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ نے گولڈ کیٹیگری کهلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن فرنچائزز تیمور خان نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے لیے کهلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 3 جولائی کو ہو گی، کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کهیلی جائے گی، مجموعی طور پر 6 ٹیمیں کے پی ایل میں حصہ لے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے لیے گولڈ کیٹیگری میں 36 کهلاڑی شامل ہیں، 36 میں سے ڈرفٹنگ کے زریعے 12 کهلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ ہر ٹیم گولڈ کیٹیگری میں سے دو کھلاڑیوں کو پک کرے گی۔

انہوں نےکہا کہ گولڈ کیٹیگری میں اعظم خان، دانش عزیز، اویس ضیاء، سلمان ارشاد شامل ہیں، ابرار احمد، عاکف جاوید، علی عمران، ارشد اقبال، عظیم گھمن، بلال آصف، بسم اللہ خان، دلبر حسین، احسان عادل، حماد اعظم، عمران خان سینئر، کامران غلام، کاشف بهٹی گولڈن کیٹیگری میں شامل ہیں۔

تیمور خان نے بتایا کہ محمد اصغر، محمد الیاس، محمد عمران جونیئر، راحت علی، رضا علی ڈار،روحیل نذیر، سعد علی، سعد نسیم، صاحبزدہ فرحان، صائم ایوب، ثمین گل، تابش خان، عمر صدیق، عمر خان، عثمان صلاالدین، زین عباس، زیشان اشرف، ظفر گوہر بهی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
 

Advertisement