پی ایس ایل6: پشاور زلمی کے کھلاڑی عمید آصف کی ٹیم انتظامیہ سے معذرت

پی ایس ایل6: پشاور زلمی کے کھلاڑی عمید آصف کی ٹیم انتظامیہ سے معذرت

خیال رہے کہ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں اور حیدر علی کو معطل کردیا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنا ایک بیان شیئر کیا۔

بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیے پر افسوس ہے اس پر کوئی جواز پیش نہیں کرنا چاہتا۔ افسوس ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل نہیں کھیل رہا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملتان سلطانز کے خلاف آج ہونے والے فائنل مقابلے میں وہ اپنی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گے۔ وہ پشاور زلمی کی تمام مینجمنٹ سے معذرت کرتے ہیں۔