بابر اعظم کی کلاس ہی الگ ہے، مائیکل وان بھی معترف

بابر اعظم کی کلاس ہی الگ ہے، مائیکل وان بھی معترف

مائیکل وان نے کہا کہ اگرچہ رضوان ایک عمدہ کھلاڑی ہے اور وہ وکٹ کیپر بیٹسمین کے کھیل کو پسند کرتے ہیں لیکن بابراعظم کی کلاس ہی الگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کی تکنیک، مزاج اور شاٹ سلیکشن انہیں عالمی سطح پر ایک بہترین بلے باز اور یقینی طور پر پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے اہم کھلاڑی بناتا ہے۔

46 سالہ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر بلے بازی بہت آسان لگتی ہے، ان کی کور ڈرائیو دیکھ کر ہر کرکٹ شائق کو خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا بیلنس انتہائی شاندار اور ذہنیت بھی بہت عمدہ ہے جس کی وجہ سے وہ ون ڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بنے ہیں۔