پاکستانی آل راؤنڈر حماد اعظم کا امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ

Published On 31 July,2021 09:10 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پاکستانی آل راؤنڈر حماد اعظم نے بھی نیشنل ٹیم کی سلیکشن میں نظر انداز کرنے پر ناراض ہو کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وہ امریکا میں لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور وہ حتمی معاہدے کے بعد مستقل طور پر پاکستان چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ آل راؤنڈر حماد اعظم 11 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ کرکٹر سمیع اسلم کا بھی یو ایس کرکٹ کے ساتھ معاہدہ ہے۔

سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔
 

Advertisement