لاہور: (روزنامہ دنار)متوقع چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اپنے روڈ میپ کی تکمیل کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین کے 13 ستمبر کو ہونے والے انتخاب سے قبل ہی رمیز راجہ نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ، ، ان کے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے رابطے ہیں اور انہوں نے اپنے روڈ میپ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ان پٹ دینا بھی شروع کر دی ہے ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں جو فیصلے بھی سامنے آئیں گے وہ رمیز راجہ کے روڈ میپ کے مطابق ہی ہوں گے ۔
رمیز راجہ کو ایک نہیں کئی چیلنجز درپیش ہوں گے اور اس کے لیے انہوں نے وقت کا انتخاب کرنا ہے ، ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب اور ٹیم مینجمنٹ جس کے طریقہ کار سے وہ بالکل بھی خوش نہیں اس میں تبدیلی ان کا پہلا چیلنج ہے ۔ٹیم مینجمنٹ یہ سمجھ چکی ہے کہ ان کی تبدیلی ہر صورت میں ہوگی تاہم رمیز راجہ کو ورلڈکپ سے قبل تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے ۔