کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی منظوری دے دی ۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حامد شنواری کے مطابق انہیں ٹیم آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ گزشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا مگر کورونا کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے دورے سے پہلے افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے۔