ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے مصباح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے مصباح کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے مصباح الحق بطور ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سابق انگلینڈ کوچ پیٹر مورس سے بات چیت کی تھی، مورس ورلڈ کپ سے پہلے آنے کے لیے تیار تھے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ کا حتمی فیصلہ نئے متوقع چیئرمین رمیز راجہ کریں گے۔

اس سے قبل مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوٹنی ورلڈ کپ کیلئے تجربے کر رہے ہیں۔ جب ٹیم میں تبدیلی کرتے ہیں تو کارکردگی میں فرق پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے میچوں میں ہم کھلاڑیوں کو وہاں کھلائیں گے جہاں ان کی ضرورت ہو گی اور جب آپ ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہیں تو تھوڑا حوصلہ بھی کیا کریں جب 6 کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں تو ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔