قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حیدر علی کی واپسی متوقع

قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حیدر علی کی واپسی متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے لیے مشاورت جاری ہے، متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی کو گائیڈ لائنز بتا دیں، چیف سلیکٹر کپتان اور مینجمنٹ کے اراکین سے صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کیا جانا ہے، بیس رکنی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا، ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ اضافی کھلاڑی رکھنے کی بھی اجازت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں اعظم خان کی واپسی کا امکان نہیں، حیدر علی کی واپسی متوقع ہے۔ شعیب ملک اور وہاب ریاض کی بھی واپسی مشکل ہے جبکہ شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔