مصباح الحق اور وقار یونس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں: وسیم خان

Published On 06 September,2021 04:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، 24 ماہ میں انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے صرف کیں۔

انہوں نے کہا کہ وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مقرر کردیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے

مصباح الحق اور وقار یونس کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جبکہ کچھ دیر قبل ہی چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔