لاہور : (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوہرا معیار اپنالیا، محمد حفیظ کو کیربیئن پریمئر لیگ سے واپس بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈرعماد وسیم کو 17 ستمبر تک ببل جوائن کرنے کی اجازت دے دی۔
محمد حفیظ کو بورڈ نے این او سی جاری کیا تھا، اس کے باوجود انہیں قبل ازوقت واپس بلا لیا گیا۔ آل راؤنڈر بورڈ کے رویے پر شدید برہم ہیں۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ کو اس سے قبل ٹی ٹین سے بھی واپس طلب کیا گیا تھا، ان کے پاس سنٹرل کنٹریکٹ بھی موجود نہیں۔
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ابھی 25 ستمبر سے ہونا تھا۔