پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کےبعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی

Published On 14 September,2021 01:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ اور شائقین کے لئے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کنفرم ہو گیا، قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد سیریز کے لئے بنگلہ دیش کی مہمان بنے گی۔

کرکٹ کے دیوانوں کیلئے اچھی خبر، جلد پاکستانی بنگلہ دیش سریز بھی انجوائے کرینگے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے بنگلہ دیش جائے گی،
بنگال کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی۔  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد 16 نومبر سے 14دسمبر تک بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچز اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، 6سال کے بعد پاکستان سیریز کھیلنے بنگلہ دیش جائے گا۔

 

Advertisement