قومی ٹی 20کپ،امام الحق زخمی ہوگئے

قومی ٹی 20کپ،امام الحق زخمی ہوگئے

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی20کا میلہ جاری ہے جس میں آج بھی دو میچ ہونگے۔

آج کے روز پہلے میچ میں سدرن پنجاب کے خلاف بلوچستان کے کپتان امام الحق فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے جن کو سٹریچرکے ذریعے گراؤنڈ سے باہر منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ ٹی 20کے لئے اعلان کردہ پاکستان کے 15رکنی سکواڈ میں امام الحق کا نام شامل نہیں ہے۔