نیشنل ٹی 20کپ،بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8وکٹوں سے ہرادیا

نیشنل ٹی 20کپ،بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 8وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کے مابین 13واں میچ کھیلا گیا،اس میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم کا 175رنز کا ہدف بلوچستان نے صرف 2وکٹوں کے نقصان پر 18اعشاریہ 4اوورز میں حاصل کرلیا۔

سدرن پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے،صہیب مقصود سب سے زیادہ 54رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹسمینوں میں حسان خان نے 28اور خوشدل شاہ،عامر یامین نے 25،25سکور بنائے۔حریف ٹیم کے جنید خان اور عمید آصف نے 3،3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ خرم شہزاد نے 2اور حارث سہیل نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بلوچستان نے 175رنز کا ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا،فاتح ٹیم کی جانب سے بنگلزئی نے سب سے زیادہ 50رنز بنائے جبکہ حارث سہیل 47اور عبداللہ شفیق 44سکور بنا کر نمایاں رہے جبکہ بنگلزئی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 1, 2021