قومی ٹی 20کپ:ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 5وکٹوں سے زیر کرلیا

Published On 08 October,2021 07:29 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹی 20کپ کے 23ویں میچ میں ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 5وکٹوں سے زیر کرلیا۔

قذافی سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹٰی20کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے میں نادرن کی ٹٰیم نے سنٹرل پنجاب کا 195رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 19اعشاریہ 3اوورز میں حاصل کرلیا۔

سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 194رنز بنائے،احمد شہزاد سب سے زیادہ 77رنز بناسکے جبکہ محمد اخلاق 61اورشعیب ملک 19سکور بنا کر نمایاں رہے،عامر جمال نے 3وکٹیں اپنے نام کیں۔

ناردرن کی ٹٰیم نے 195رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا،علی عمران نے 55رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ حیدر علی 37اور عامر جمال 27سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

میچ میں 3وکٹیں اور 27رنز بنانے پر آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر عامر جمال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 8, 2021

Advertisement