قومی کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں

قومی کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ میرے پیارے دوست انور علی کی والدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ انور علی کی والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحومہ کے گھر والوں کو صبر دے۔

سابق کپتان کے ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انور علی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔