ویسٹ انڈیزویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

Published On 13 October,2021 07:46 pm

لاہور:(دنیا نیوز) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ونڈین ویمن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے،تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 11 اور 13نومبر کو کرانے کی تجویززیر غور ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہو گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بھی پر امید ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔
 

Advertisement