بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے:بابراعظم

بھارتی ٹیم فیورٹ، ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے:بابراعظم

غیر ملکی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے تک مجھے ٹیم سے متعلق کچھ خدشات تھے،لیکن حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہماری ٹیم بہترین کمبی نیشن بن گئی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے 24اکتوبر کو پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے سینئر کھلاڑی کئی سال بھارت کے خلاف کھیلتے رہے ہیں، بھارتی ٹیم فیورٹ ہے لیکن ٹی 20 میں کچھ بھی ہوسکتا ہے جبکہ امارات کے کنڈیشن سے ہم واقف ہیں جو ہمیں سوٹ کرتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین 24اکتوبر کو ٹی20ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے جس کے لئے شائقین کرکٹ میں خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے۔