نئی دہلی :(ویب ڈیسک)پاکستان سے شکست کا بدلہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے روی شاستری سے لے لیا اور ان کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے عہدے ہٹادیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ راہول ڈریوڈ کو یہ ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کوپاکستانی کھلاڑیوں سے پھینٹی ہضم نہ ہوئی اوربھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کوعہدے سے ہٹادیا گیا جن کی جگہ اب راہول ڈریوڈ کو انڈین ٹیم کا کوچ مقررکردیا گیا ہے۔
انڈین کرکٹ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے متفقہ طور پر راہول ڈریوڈ کو ٹیم انڈیاکا ہیڈ کوچ مقرر کیا۔ بی سی سی آئی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سابق ہندوستانی کپتان نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ڈریوڈ موجودہ کوچ روی شاستری کی جگہ لیں گے، جن کی مدت ٹی 20ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد ختم ہو جائے گی جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی آئندہ ہوم سیریز ڈریوڈ کی بطور ہیڈ کوچ پہلی اسائنمنٹ ہوگی۔