دبئی:(دنیا نیوز)بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی بلے باز آصف علی کو بڑا انعام دیتے ہوئے پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد کردیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لئے3 کھلاڑی نامزد کر دیئے گئے جن میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، پاکستان کے آصف علی اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے افغانستان کے خلاف 4 گیندوں پر 4چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا جس کے بعد ان کے پوری دنیا میں چرچے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے مسسل چار میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ سات نومبر کو سکاٹ لینڈ سے کھیلے گی۔