تازہ ترین
  • بریکنگ :- ہماری جنگ انصاف لینے کے لیے ہے،عمران خان
  • بریکنگ :- ہماری جدوجہد چھوٹے سے ٹولے کے خلاف ہے،عمران خان
  • بریکنگ :- چھوٹا ساٹولہ چوری کرتا ہے اورپھراین آراومانگتاہے،عمران خان
  • بریکنگ :- یہ اربوں روپے کی چوری معاف کرالیتے ہیں،عمران خان
  • بریکنگ :- شہبازگل کےڈرائیورکی اہلیہ کوگھرسےاٹھالیا گیا،چھوٹی بچی روتی رہی،عمران خان
  • بریکنگ :- لاہورمیں آزادی کا جشن منائیں گے،عمران خان

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستان گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم بن گئی

Published On 07 November,2021 06:08 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ میں سکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دیکر پاکستان گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔

شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنے آخری میچ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دیکر 10پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

اس سے قبل ابوظہبی میں کھیلےگئے میگا ایونٹ کے انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف 19ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر فتح سمیٹ کر بھارت کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ  8 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسری پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ 4پوائنٹس کے ساتھ بھارت کی تیسری اور4پوائنٹس کے ساتھ افغانستان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

میگا ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ابھی تک ناقابل شکست ہے اور مسلسل پانچ میچوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔