ٹی 20ورلڈ کپ: بھارت کے سیمی فائنل سے باہر ہوتے ہی سوشل میڈیا تبصروں سے بھر گیا

Published On 07 November,2021 08:00 pm

لاہور:(دنیا نیوز)ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے سیمی فائنل سے باہر ہوتے ہی سوشل میڈیا دلچسپ تبصروں سے بھر گیا،منچلوں نے دل کھول کر تیکھے تبصروں اور مزاحیہ میمز شیئر کیں ۔

میگا ایونٹ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے بھارت کا سیمی فائنل میں جانے کا خواب چکنا چور ہوتے ہی سوشل میڈیا تیکھے تبصروں اور مزاحیہ میمز سے بھر گیا،کسی نے بھارتی ٹیم کو ایئر پورٹ کا راستہ دکھایا تو کسی نے طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ کے پانچویں فلور پر لینڈ کرانے کا مشورہ دے ڈالا۔

میمز میں چائے پیتے دھونی کا یہ کہنا تھا کہ THE TEA IS FANTASTIC خوب وائرل ہوا جبکہ بھارتیوں کی جانب سے افغانی ٹیم سے گلہ کیا گیا کہ آپ سے اچھے کی امید کئے تھے۔
کھڑکی سے جھانکتے ورات کوہلی اور جلن کے آرام کے لئے مرہم کا اشتہار دیکھنے والے ہربھجن سنگھ کی میمز بھی خوب وائرل ہوئیں۔

میمز میں ولیمسن کی جانب سے تبصرہ کیا گیا کہ ہم نے جعلی ای میل بھیجنے والوں کو ایئر پورٹ بھیج دیاجبکہ راشد خان کا اپنا میچ خود جیتوکا پیغام بھی خوب مقبول ہوا،بس اب رونا بند کردو،، فون پر تسلیاں دیتی نریندر مودی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئیں۔

ایک صارف نے مایوس بھارتی ٹیم کو مشورہ دیا کہ نیو زی لینڈ کو جعلی ای میلز بھیجیں، کیویز اگر پھر سیکورٹی کا بہانہ کرکے چلی گئی تو بھارت سیمی فائنل میں جگہ پکی سمجھے۔
 

Advertisement