فاسٹ باؤلر حارث رؤف 28برس کے ہوگئے

فاسٹ باؤلر حارث رؤف 28برس کے ہوگئے

سپیڈ گن حارث رؤف نے زندگی کی 28 بہاریں دیکھ لیں جس پر ساتھی کھلاڑیوں اور پی سی بی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

قومی سٹار اب تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے35 انٹرنیشنل میچز میں 49 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔

شاہین آفریدی ، حسن علی ، احمد شہزاد اور آصف علی کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جبکہ پی سی بی نے بھی نے فاسٹ باؤلر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔