شارجہ:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس طرح محمد رضوان نے 41 میچز میں 1666 رنز بنا کرسابق ویسٹ انڈین جارحانہ بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس فہرست میں کرس گیل 1665 رنز کے ساتھ دوسری جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی 1614رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کے سٹار بلے باز کرس گیل میگا ایونٹ کے اپنی ٹیم کی جانب سے آخری میچ میں ریٹائر ہوگئے۔