براہِ کرم، حسن علی پر ذاتی حملے نہ کریں: شاداب خان

Published On 13 November,2021 09:13 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنے دوست حسن علی کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔

شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی وہ تصویر شیئر کی جو کہ چیمپئن ٹرافی جیتنے پر لی گئی تھی۔ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے حسن علی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ آپ ایک چیمپئن ہیں، پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے۔

شاداب خان نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے، ہم سب انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حسن علی نے آپ کو جو خوشی دی ہے اسے یاد رکھیں۔ شاداب خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! حسن علی پر ذاتی حملے نہ کریں، وہ پاکستان کا میچ ونر ہے۔

 

Advertisement