ٹیسٹ اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ سکورر

ٹیسٹ اوپنر عابد علی قائداعظم ٹرافی کے ٹاپ سکورر

سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے عابد علی کا بہترین سکور 164 رہا ہے لہذا عابد علی اب بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک ہوں گے۔ خیبر پختونخوا کے صاحبزادہ فرحان پانچ سو سنتالیس سکور کے ساتھ دوسرے ، بلوچستان کے امام الحق چار سو اٹھاسی رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

باؤلنگ میں سدرن پنجاب کے علی عثمان چوبیس شکار کرکے ٹاپ پر ہیں۔ ظفر گوہر سولہ اور محمد اصغر نے چودہ کھلاڑی آؤٹ کررکھے ہیں۔ وکٹ کیپرز میں روحیل نذیر ایک کیچ اور ایک سٹمپڈ کے ساتھ نو کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے میں مدد کرچکے ہیں، دوسرے نمبر پر اعظم خان ہیں جن کے کیچز کی تعداد آٹھ ہے۔