بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹی 20،شعیب ملک کا رن آؤٹ موضوع بحث بن گیا

بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ٹی 20،شعیب ملک کا رن آؤٹ موضوع بحث بن گیا

ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو آخری اوور میں 4وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1،صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

اس میچ کی خاص اور انوکھی بات شعیب ملک کا رن آؤٹ ہونا تھا جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن چکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس انداز میں وکٹ گنوانے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کے رن آؤٹ ہونے پر ان کو  سست  قرار دے دیا جبکہ کئی صارفین کی جانب سے اس طرح وکٹ ہاتھ سے جانے دینے پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تنقید بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 128رنز ہدف کے تعاقب میں شعیب ملک نے اپنی غیر سنجیدگی کے باعث بغیر کوئی سکور بنائے رن آؤٹ کے باعث اپنی وکٹ گنوادی تھی ۔

واضح رہے کہ بنگہ دیش کے خلاف شعیب ملک کے کیریئر کا یہ 450واں ٹی 20میچ تھا۔