رواں سال 17 ٹی ٹونٹی میچز جیتنے پر بےحد خوش ہوں : بابر اعظم

Published On 23 November,2021 11:19 am

لاہور: (دنیا نیوز)شاہین کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ رواں سال 17 ٹی ٹونٹی میچز جیتنے پر بےحد خوش ہوں،کوشش کریں گے ٹیسٹ میچز میں بھی بہتر کارکردگی دکھائیں۔

گذشتہ روز بنگلادیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک کھیل ہے جہاں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں، اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے، خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کوشش کریں گے ٹیسٹ میچز میں بھی بہتر کارکردگی دکھائیں۔

پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کوآخری گیند پر5وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو 125رنز کا ہدف دیا تھا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور کی آخری گیند پر 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
 

Advertisement