ٹی 20رینکنگ:بابراعظم کی حکمرانی برقرار،رضوان کی ایک درجہ ترقی

ٹی 20رینکنگ:بابراعظم کی حکمرانی برقرار،رضوان کی ایک درجہ ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے ٹی 20پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان دوسرے،جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے،بھارت کے لوکیش راہول 5ویں،آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ چھٹے،نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے ساتویں،انگلینڈ کے جوز بٹلر8ویں،جنوبی افریقہ کے راسی وان ڈیر ڈوسن 9ویں اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔