پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

Published On 01 December,2021 09:52 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے درمیان سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل چار پاکستانی امپائر میچوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے رکن علیم ڈار، احسن رضا فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

علیم ڈار دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے تین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ فکسچر کے لیے آن فیلڈ امپائر بھی ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ آصف یعقوب، احسن رضا اور راشد ریاض شامل ہوں گے۔
 

Advertisement