کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان اور ملتان سلطانز کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اوپننگ کو چیلنج کے طور پر لیا ورنہ ان کا ٹی ٹونٹی کیریئر ختم ہو جاتا۔
کرک انفو کو انٹرویو کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک چیلنج تھا اور میں ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہا ہوں، یا تو میں بطور اوپنر کامیاب ہوتا ورنہ میرا ٹی ٹونٹی کیریئر ختم ہو جاتا۔ کیریئر میں صرف آٹھ بار اوپننگ کی تھی لیکن میں پراعتماد تھا، انہوں نے کہا کہ لوگ میری پیٹھ کے پیچھے کہتے تھے کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے۔