پی ایس ایل 7: پال سٹرلنگ 7 فروری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہونگے

Published On 31 January,2022 11:30 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پال سٹرلنگ 7 فروری کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہونگے۔

پی ایس ایل 7 کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کردی گئی ہے، پال سٹرلنگ کی جگہ لیام ڈاسن فرنچائز کا حصہ ہوں گے ۔

آئرش اوپنر کی جگہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر کی انٹری ہو گی ، پال سٹرلنگ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے 7 فروری کے بعد لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے جزوی متبادل کھلاڑی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سینئر کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو متبال کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
 

Advertisement